اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

سری نگر میں دو ہزار لینوں سے برف ہٹانے کا کام جاری : ایس ایم سی کمشنر

سری نگر: سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے کمشنر ڈاکٹر اویس نے ہفتے کے روز کہاکہ شہر میں برف ہٹانے کا کام شدو مد سے جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ 40مشینوں کو کام پر لگا دیا گیا ہے اور عملہ پوری طرح سے متحرک ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہفتے کی اعلیٰ الصبح سے سری نگر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
ایس ایم سی کمشنر کے مطابق سری نگر شہر کی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام صبح پانچ بجے شروع کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 40مشینوں کو کام پر لگا دیا گیا ہے اور اہم شاہراوں کو صاف کرنے کے بعد اندرونی سڑکوں سے بھی برف ہٹایا جارہا ہے۔
ان کے مطابق سری نگر میں 2ہزار کے قریب لینز ہیں اور وہاں پر بھی برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر اویس کا کہنا ہے کہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے کی خاطر ملازمین دن رات کام میں لگے ہوئے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img