جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

بھاری برف باری کے بیچ فوج نے گلمرگ میں سیاحوں اور عام شہریوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا

سری نگر: شہرہ آفاق گلمرگ میں بھاری برف باری کے بیچ فوج نے پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا۔
سری نگر نشین دفاعی ترجمان نے بتایاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فون کال موصول ہونے کے بعد آرمی نے 68عام شہریوں اور 137سیاحوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا۔
انہوں نے کہاکہ فوج نے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کی ۔
دریں اثنا جنوبی کشمیر میں بھی کئی مقامات پر پولیس اور فوج نے برف میں پھنسے ہوئے شہریوں کو محفوظ جگہ پر پہنچا یا ۔
بتادیں کہ وادی کے اکثر علاقوں میں بھاری برف باری کی وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کررہ گئی جبکہ زمینی اور ہوائی رابطے بھی منقطع ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img