جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
2.5 C
Srinagar

سال 2024: 93 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا کی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں سال 2024 کے دوران ریکارڈ تعداد میں یاتریوں نے یاترا کی ہے۔متعلقہ حکام کے مطابق سال 2024 کے دوران ویشنو دیوی مندر میں یاتریوں کی تعداد 93 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او انشل گرگ نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘اس سال 93 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے شری ماتا ویشنو دیوی کے مزار پر پوجا کی ہے’۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی سہولیت کے لئے شرائن بورڈ نے کٹرا ریلوے اسٹیشن، بنگنگا اور تارا کوٹ پر خصوصی لنگر قائم کئے ہیں جن پر یاتریوں کو چائے اور دودھ پیش کیا جاتا ہے’ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ دونوں پٹریوں پر یاترا آسانی سے جاری ہے۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img