جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

میر واعظ عمر فاروق کا سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر صدمے کا اظہار

سری نگر: میر واعظ عمر فاروق نے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ‘منموہن سنگھ کھلی سرحدوں اور پڑوسیوں کے ساتھ دیرپا امن میں یقین رکھتے تھے اور کھلے ذہن کے ساتھ حریت میں ہمارے ساتھ مصروف رہے’۔بتادیں کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جمعرات کی شام دہلی میں 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔میر واعظ نے ان کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال پر صدمہ ہوا’۔انہوں نے کہا: ‘مجھے ان کے وزیر اعظم کے دور میں اور اس سے پہلے کی ملاقاتیں یاد آتی ہیں جن میں کشمیر پر بات چیت اور سرحدوں کے آر پار لوگوں کے درمیان رابطے کو فروغ دینے کے تئیں ان کا اخلاص واضح تھا’۔میر واعظ نے اپنے پوسٹ میں کہا: ”منموہن سنگھ کھلی سرحدوں اور پڑوسیوں کے ساتھ دیرپا امن میں یقین رکھتے تھے اور کھلے ذہن کے ساتھ حریت میں ہمارے ساتھ مصروف رہے’۔انہوں نے کہا: ‘وہ ہم آہنگی اور مسائل کے حل کے لئے ایک پُر عزم سیاست داں تھے’۔میر واعظ نے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img