اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

محکمہ جنگلات ہر ضلع میں لکڑی کے تین ڈیپو قائم کرے گا

تمام ڈیپوﺅںکو ایک ہفتے میں فعال کیا جائے گا۔ وزیر جاوید احمد رانا

جموں/ محکمہ جنگلات نے لوگوںاور اِداروں کی مطلوبہ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہر ضلع میں لکڑی کے تین ڈیپو قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ وزیر برائے جنگلات و ماحولیات جاوید احمد رانا کی طرف سے جموں و کشمیر کے تمام علاقوں میں عام لوگوں کے فائدے کے لئے لکڑی کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے حالیہ ہدایات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ چیف کنزرویٹر آف فارسٹ جموں اور چیف کنزرویٹر آف فارسٹ کشمیر ضرورت کے مطابق ڈیپو کی جگہ اور لکڑی کی دستیابی کے اَصول طے کریں گے۔جاویداحمد رانانے کہا کہ سخت سردی کے حالات سے نمٹنے کے لئے لکڑی کی مو¿ثر تقسیم کے ساتھ ایک ہفتہ کے اندر تمام ڈیپووں کو فعال بنانے کے لئے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کے فائدے کے لئے لکڑی کی آسان دستیابی بہت ضروری ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا، ”اِس اَقدام کا مقصد آبادی کو بالخصوص سخت سردی کے مہینوں میں ضروری مدد فراہم کرنا ہے۔“وزیر موصوف نے جلانے کی لکڑی کی تقسیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے اُن علاقوں کو ترجیح دینے پر زور دیا جن کی مانگ زیادہ ہے تاکہ لوگوں کی پریشانیوں کو کم کیا جاسکے۔جہاں ممکن ہو اور ضرورت پڑنے پر انٹر رینج اور انٹر ڈویژن ٹرانسفر کے ذریعے جلانے والی لکڑی کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img