منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

چیف سیکرٹری نے ایم ایس ایم ایز کی موثر عمل آوری کیلئے آر اے ایم پی کے تحت بہتر حکمت عملی کو لازمی قرار دیا

جموں/چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے آج صنعت و تجارت ( آئی اینڈ سی ) محکمہ کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں جموں و کشمیر میں حکومت کے زیر اہتمام ایم ایس ایم ای پرفارمنس ( آر اے ایم پی ) اسکیم کے نفاذ کیلئے وضع کردہ منصوبے کا جائیزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری محکمہ آئی اینڈ سی ، ایم ڈی جے کے ٹی پی او ، ڈائریکٹر انڈسٹریز کشمیر /جموں ، آئی آئی ایم جموں کے نمائندے ، نابارڈ ، ایس آئی ڈی بی آئی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر کیلئے منظور شدہ اسٹریٹجک انویسٹمنٹ پلان ( ایس آئی پی ) اور محکمہ کی جانب سے یہاں کامیابی سے نافذ کرنے کیلئے وضع کردہ روڈ میپ کا نوٹس لیا ۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ اس اسکیم میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کو فروغ دینے کی بڑی صلاحیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بہتر نفاذ اس اہم صنعتی طبقے کی ترقی کیلئے ایک ترقی پسند دور کا آغاز کرے گا جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا ۔ انہوں نے بہتر نفاذ کرنے والے شراکت داروں کو شامل کرنے کا مشورہ دیا جن کی یہاں یو ٹی میں زیادہ شہرت ، زیادہ مہارت اور وسیع تر موجودگی ہے تا کہ اس اسکیم کے ہر ایک جزو کی مسلسل نگرانی کی جائے اور زمین پر موثر طریقے سے لاگو کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر حکمت عملی کا انتخاب اس اسکیم کے نتائج پر براہ راست اثر ڈالے گا ۔ انہوں نے ایم ایس ایم ای سیکٹر کیلئے اسکیم کو صحیح معنوں میں جاری رکھنے کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا جو جموں و کشمیر کے صنعتی شعبے کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ کمشنر سیکرٹری آئی اینڈ سی وکرم جیت سنگھ نے میٹنگ میں اس اسکیم کے نفاذ کی صورتحال کے بارے میں خاکہ پیش کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کا مقصد 2027 تک 5 سال کی مدت میں مارکیٹ تک رسائی ، فرم کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور فائنانس تک ان کی رسائی کیلئے تعاون فراہم کرنے کے علاوہ ایم ایس ایم ای پروگرام کے اداروں کو مضبوط بنانا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img