پونچھ/ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وِکاس کنڈل نے آج یہاں متعلقہ افسروں کی میٹنگ میں محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں عملے کی تعداد، سکولوں کے بنیادی ڈھانچے، پیشہ ورانہ تعلیم کے اَقدامات، موسمی مراکز کے اِنتظام، پیشہ ورانہ مراکز، اَخراجات کی تفصیلات وغیرہ سمیت تمام اہم پہلوو¿ں کا احاطہ کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سٹاف کی کمی دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور چیف ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ تمام تعلیمی اِداروں میں اَساتذہ کی ضروریات کو پورا کریں۔میٹنگ میں اہم تعلیمی پروگراموں جیسے پی ایم ایس ایچ آر آئی سکول، اے آے وائی اے، پی ایم پوشن اور سماگرا ہ کے تحت عمل درآمد اور کامیابیوں کا مکمل جائزہ لیا گیا جس میں اَخراجات اور آپریشنل کارکردگی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ سکول ایجوکیشن کے سیکٹر میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائیں۔اُنہوں نے تمام زونل ایجوکیشن اَفسران (زیڈ اِی اوز) کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے متعلقہ علاقوں میں سکولوں کی کڑی نگرانی کریں، مڈ ڈے میل اور طلبا¿ کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کے معیار کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پونچھ میں تعلیمی منظر نامے کو بہتر بنانے کے لئے اپنی لگن کا اعادہ کیا اور اِس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تمام اَقدامات تعلیمی عمدگی اور مساوات کے وسیع تر اہداف کے مطابق ہوں۔