اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

جموں وکشمیر اے آر سی نے 62ویں قومی رولر سکیٹنگ چمپئن شپ کے طلائی تمغہ جیتنے والوں کو مُبارک باد دی

نئی دہلی/؛جموںوکشمیر کے ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر (اے آر سی) نئی دہلی انیل شرما نے آج محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع کے انکش کوہلی اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے گگن سنگھ جموال کو کوئمبٹورتامل ناڈو میں منعقدہ 62 ویں نیشنل رولر سکیٹنگ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مُبارک با ددی۔انیل شرما نے قومی ٹورنامنٹ میں مسلسل چھٹی جیت کے لئے ہونہار کھلاڑیوں کی ستائش کرتے ہوئے انکش کوہلی اور گگن سنگھ جموال اور اُن کی ٹیم کی جیت کو غیر معمولی قرار دیا۔ اُنہوں نے ٹیم کو اُن کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img