نیوزڈیسک
جموں/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گور نر نے منگل کے روز ملاقاتی سیشن کے دوران نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمار چودھری سمیت کئی سیاسی شخصیات کیساتھ ملاقاتیں کیں ۔ان ملاقاتوں کے دوران متعدد عوامی حامل کے حامل مسائل اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمار چودھری نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی اور عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ادھروزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیاتاور قبائلی امورجاوید احمد رانا نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔دریں اثنائبی جے پی جنرل سیکرٹری جموں و کشمیر وبود ھ گپتا نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔انہوں نے اپنے مطالبات کو لیکر لیفٹیننٹ گور نر کو ایک میمورنڈم پیش کیا ۔