منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
9.9 C
Srinagar

کولگام میں شبانہ آتشزدگی ،4کنبے چھت سے محروم

نیوزڈیسک

کولگام : جنوبی ضلع کولگام میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین رہائشی مکانات خاکستر ہوئے جن میں چار خاندان آباد تھے ،اور وہ چھت سے محروم ہوگئے ۔معلوم ہوا ہے کہ آگ کی لپٹیں ایک رہائشی مکان سے نمو دار ہوئیں ،جو آنا ً فانا ً مزید مکانوں تک پھیل گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ کولگام کے دمہال ہانجی پورہ گاﺅں میں یہ واردات رونما ہوئی ۔

معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس بھیانک واردات میں تین رہائشی مکانوں کیساتھ ساتھ دو گاﺅ خانے بھی خاکستر ہوئے ۔آگ نمودار ہوتے ہی فائر ٹینڈرز کو فوری طور پر موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم آگ پر قابو پانے سے پہلے ہی تین رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگئے۔آگ کی اس واردات میں کروڑوں کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ۔

ایک پریشان مقامی رہائشی نے کہا، ’شعلوں نے منٹوں میں ہمارے پاس موجود ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس سردی میں، ہمارے پاس اپنی حکومت کی طرف سے مدد کی امید کے سوا کچھ نہیں بچا۔ان کا کہنا ہے کہ اس واردات میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا جن میں دو مکان دو منزلہ ہیں جبکہ ایک مکان یک منزلہ ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img