گاندربل/ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے آج ڈی سی آفس گاندربل کے وی سی روم میں محکمہ صحت کے ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ چیف میڈیکل آفیسرگاندربل ڈاکٹر بی اے خان نے نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت صحت کے مختلف اشاریوں اور مرکزی معاونت والی سکیموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ صحت کے اہم اشاریوں بشمول اے بی ایچ اے آئی ڈی جنریشن اینڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنل رجسٹری (ایچ پی آر)، ڈِسٹرکٹ پبلک ہیلتھ لیبارٹریوں کی نگرانی، دودھ پلانے والی اور حاملہ ماو¿ں کے لئے ایچ بی ٹیسٹنگ، پی ایم جے اے وائی کے تحت 70 برس اور اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے اندراج کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے اِن اشاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے صد فیصد اے بی ایچ اے آئی ڈی اور ایچ پی آر جنریشن کے حصول پر زور دیا اور ڈی آئی پی ایچ ایل اور کامن کلیکشن بوتھ (سی سی بی) کی مسلسل نگرانی کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں صحت کے مختلف اداروں میں عملے کی تعداد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ایم او کو ہدایت دی گئی کہ خالی اَسامیوں کو فوری طور پر پُر کرنے کا عمل شروع کیا کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے دودھ پلانے والی اور حاملہ ماو¿ں کے لئے ایچ بی ٹیسٹنگ کو دسمبر کے آخیرتک مکمل کرنے کی آخری تاریخ بھی مقرر کی۔ پی ایم جے اے وائی کے تحت 70 برس اور اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے صد فیصد اندراج کو یقینی بنانے کے لئے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔اُنہوں نے ضلع میں صحت کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو مضبوط بنانے کے لئے نگرانی کی اہمیت کا اعادہ کیا۔میٹنگ میں میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ ڈِسٹرکٹ ہسپتال گاندربل، میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ ایس ڈی ایچ کنگن، بی ایم اوز، ڈی پی ایم یو گاندربل اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔