اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

سری نگر پولیس نے پولیس ویریفکیشن کے لئے ہیلپ لائن متعارف کی

سری نگر: سری نگر پولیس نے ویریفکیشن سے متعلق عوامی شکایات کو دور کرنے کے لئے ایک ہیلپپ لائن متعارف کی ہے۔یہ ہیلپ لائن تمام ورکنگ دنوں کے دوران صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کام کرے گی۔

ایک پولیس ترجمان نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ سری نگر پولیس نے پولیس ویریفکیشن سے متعلق عوامی شکایات کو دور کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن متعارف کی ہے جس میں پاسپورٹ کی تصدیق، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی)، سرکاری/پرائیویٹ ملازمین کی ویریفکیشن اور کرایہ دار کی ویریفکیشن وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہیلپ لائن تمام ورکنگ دنوں کے دوران صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کام کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری ان خدمات کی مدد حاصل کرنے کے لئے 9541922441 اور 9541922442 فون نمبرات پر کال کرسکتے ہیں یا وٹس اپ مسیج بھیج سکتے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img