اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

سری نگر میں منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل کی گئی دو گاڑیاں ضبط:پولیس

سری نگر: معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگر میں منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل کی گئی دو گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سری نگر پولیس نے ملزم مدثر احمد وانی ولد غلام رسول وانی ساکن سٹیڈیم کالونی چھانہ پورہ کی دو گاڑیوں ایک کرولا زیر رجسٹریشن نمبرDL4CNE – 6068 اور دوسری بی ایم ڈبلیو زیر رجسٹریشن نمبر JK01F – 0046 کو پولیس اسٹیشن چھانہ پورہ میں درج این ڈی پی ایس ایکٹ 8/12 کے تحت ایف آئی آر نمبر36/2024 میں ضبط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے غیر قانونی طریقوں سے حاصل کی گئی گاڑیوں کی ضبطی این ڈی پی ایس ایکٹ 68 کے دفعات کے تحت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے جموں و کشمیر پولیس منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور منشیات کی اسمگلنگ میں معاونت کرنے والے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کے اپنے پُر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img