پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

این آئی ٹی میں آتشزگی، دو ہوسٹل کمرے خاکستر

سری نگر: نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی(این آئی ٹی) سرینگرمیں آگ کی ایک واردات میں دو ہوسٹل کمرے خاکستر ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز این آئی ٹی سرینگرمیں اس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیا جب بائز ہوسٹل کے کمرے سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اورایک کمرے کولپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہواہے کہ فائراینڈ ایمرجنسی اور این آئی ٹی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کومزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
آگ کی اس واردات میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img