ترال: جنوبی کشمیر کے صوفی گنڈ آری پل ترال میں بدھ کی شام مشتبہ ملی ٹینٹوں نے رخصت پر گھر آئے فوجی جوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اوراسے علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام صوفی گنڈ آری پل ترال علاقے میں اس وقت سراسیمگی دوڑگئی جب مشتبہ ملی ٹینٹوں نے فوجی جوان پرنزدیک سے گولیاں چلائیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں فوجی جوان شدید طورپر زخمی ہوا اور اسے علاج ومعالجہ کی خاطرنزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر اسکی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
زخمی فوجی جوان کی شناخت دلیر مشتاق ولد مشتاق احمد صوفی ساکن صوفی گنڈ ترال کے بطورکی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس اور فوج نے صوفی گنڈ ترال اوراسکے ملحقہ علاقوں کومحاصرے میں لے کرحملہ آوروں کی بڑے پیمانے پرتلاش شروع کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صوفی گنڈ ترال کے ساتھ ساتھ آس پاس علاقوں میں بھی کارڈن اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔
یو این آئی