بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.3 C
Srinagar

چھتہ بل سرینگر میں بھیانک شبانہ آتشزدگی ،تین رہائشی مکان خاکستر

نیوزڈیسک

سری نگر،: سری نگر کے دانہ واری چھتہ بل علاقے میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو آگ کی ایک بھیانک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ۔آگ کی اس واردات میں تین مکانوںمیں رہائش پذیر کنبے متاثر ہوئے ۔

آگ کی اس واردات میں جن شہریوں کے مکان خاکستر ہوئے ان میں عبدالرشید بٹ ،نذیر احمد خان اور عبدالرحمان شاہ شامل ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ کی لپٹیں نمودار ہوئیں ،جس نے تیزی سے بھیانک رخ اختیار کیا اور مزید دو مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔

تصویر :سوشل میڈیا

اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کشمیر کا عملہ آگ پر قابو پانے کے لئے علاقے میں پہنچ گیا اور کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ۔تاہم آگ کی اس واردات میںلاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہوگئی ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ ہے۔

چھتہ بل سرینگر ایک گنجان آباد ی والا علاقہ ہے ۔یاد رہے کہ موسم سرما کے دوران آگ کی وارداتیں اکثر وبیشتر رونما ہوتی ہیں اور زیادہ تر وارداتیں انسانی غفلت کی وجہ سے نمودار ہورہی ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img