منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
13.9 C
Srinagar

کے پی ڈِی سی ایل نے ہائی وولٹیج ممنوعہ زُونوں میں زبردستی داخلوں پر ایڈوائزری جاری کی

سری نگر/کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) نے آج اپنےَ صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کے پی ڈِی سی ایل کے ہائی وولٹیج ممنوعہ زونوں میں زبردستی داخلے سے گریز کریں اور بجلی کی فراہمی کے کاموں کو چلانے میں مداخلت کر کے اَپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔کے پی ڈِی سی ایل کے ایک ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے جمعرات کی شام دیر گئے سری نگر کے او اینڈ ایم سرکل۔II زینہ کوٹ میں 2×6.3ایم وی اے ریسونگ سٹیشن شریف آباد میں پیش آئے واقعے کا حوالہ دیا جس میں مشتعل ہجوم ہائی وولٹیج ریسونگ سٹیشن میں گھس گیا اور ڈیوٹی پر موجود عملے کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اُنہوں نے زبردستی پینلز پر قبضہ کر لیا اور ایل سی پی کے دوران فیڈروں کو آن کردیا جس سے ان کی زندگی اور کے پی ڈِی سی ایل کے عملے کی مین ٹیننس کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ۔ اُنہوں نے سری نگر پولیس کا بروقت موقعے پر پہنچنے میں تیزی سے مداخلت کرنے کے لئے شکریہ اَدا کیا۔ کے پی ڈِی سی ایل کے تمام 33/11 کے وی ریسونگ سٹیشنوں کو ممنوعہ زون نامزد کیا گیا ہے اور اِجازت کے بغیر داخلہ سختی سے ممنوع ہے۔ترجمان نے لوڈ شیڈنگ شیڈول پر عمل کرنے میں صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ڈِی سی ایل اِنسپکشن سکارڈزنے بجلی چوری اور ڈِی ٹی نقصان کو روکنے کے لئے تمام 19 الیکٹرک ڈویژنوں میں گشت تیز کردیا ہے جس میں گزشتہ چند دِنوں سے زبردست اِضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آج بھی وادی بھر سے 45 ڈی ٹیز کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہے جن میں کے پی ڈِی سی ایل نے 44 ڈی ٹیز کی مرمت اور بحالی مقررہ وقت کے اندر کی ہے۔کے ڈِی پی سی ایل کے ترجمان نے گھریلو صارفین سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ صبح 7 بجے سے 10 بجے تک اور شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک زیادہ بجلی اِستعمال کرنے والے آلات کے اِستعمال سے گریز کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا، ”اس سے کٹوتی میں کمی آئے گی اور کے پی ڈِی سی ایل کو کٹوتی کے شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی کی اجازت ملے گی۔“ اُنہوں نے جمعرات کے روز سری نگر کے الیکٹرک سب ڈویژن حضوری باغ میں کے پی ڈِی سی ایل کے عملے کے ساتھ بدسلوکی کا بھی حوالہ دیا جہاں صارفین نے ان کے گھر میں مستقل ہُکنگ اِنتظامات کا پتہ چلنے کے بعد انہیں گالی گلوچ اور مار پیٹ کی۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ صارف کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے تاکہ ان کے خلاف قواعد کے تحت کاررِوائی شروع کی جا سکے۔جمعرات کے روز کشمیرڈویژن میںبجلی چوری کو روکنے کے لئے 1,171 اِنسپکشن کئے گئے تاکہ ڈی ٹیز کو پہنچنے والے نقصان کو روکا جاسکے۔ سرکل گاندربل میں 244، سرکل پلوامہ میں 234، سرکل سوپور میں 204 اور سرکل ۔II سری نگر میں 169 انِسپکشن کئے گئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img