اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
3.2 C
Srinagar

زائد اَز 5.5لاکھ اُمیدوار، 4,000 کانسٹیبل کی اَسامیوں کیلئے اِمتحانات میں شرکت کریں گے

چیف سیکرٹری نے اِمتحان کے فول پروف اِنتظامات کےلئے ضلعی اِنتظامیہ پر زور دیا

جموں/چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے جموں و کشمیر سروسز سلیکشن ریکروٹمنٹ بورڈ (ایس ایس آر بی) کے ذریعے پولیس میں کانسٹیبلوں کے اِنتخاب کے لئے اِمتحانات منعقد کرنے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنروںکی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج سول اِنتظامیہ اور محکمہ پولیس کے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں چیئرپرسن جموں و کشمیر سروسز سلیکشن ریکروٹمنٹ بورڈ (ایس ایس آر بی) ، صوبائی کمشنر کشمیر و جموں ، اے ڈی جی پی جموں ، آئی جی پی کشمیر ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایس ایس پیز او ردیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔ اِس موقعہ پرچیف سیکرٹری نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ عملے کی تعیناتی کے سلسلے میں مناسب اِنتظامات کریں جن میں مبصرین، سپروائزروں، اِن وِیجلی لیٹروں اور دیگر پرسنل شامل ہیں۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ اِمتحانی مراکز کا دورہ کریں اور اَپنے اَضلاع میں قائم تمام اِمتحانی مراکز کا معائینہ کرنے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ میں سینئر اَفسران کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیں۔ اُنہوں نے اُنہیں اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے حساس بنایا کہ کہیں بھی نقل یا بداِنتظامی کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اور ضلع کے ہر مرکز پر کافی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دیا۔چیف سیکرٹری نے اِن سے حساس اور غیر حساس اِمتحانی مواد اِمتحانی مراکز تک پہنچانے کے اِنتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ اُنہوں نے اُ ن سے یہ بھی کہا کہ وہ اِس پورے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں جب تک کہ او ایم آر شیٹس کو محکمہ پولیس کے ذریعے ایس ایس آر بی کو واپس نہیں بھیج دیا جاتا ہے۔چیئرپرسن جموں و کشمیر سروسز سلیکشن ریکروٹمنٹ بورڈ (ایس ایس آر بی) اِندو کنول چب نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ یکم دسمبر سے 22دسمبر 2024ءتک محکمہ داخلہ (ہوم ڈیپارٹمنٹ) میں کانسٹیبلوں کی 4,002 اَسامیوں کے اِمتحانات میں 5,59,135 اُمیدوار شریک ہوں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کانسٹیبلوں (ایگزیکٹیو / آرمڈ / ایس ڈِی آر ایف) کے اِمتحانات یکم دسمبر کو ضلع بھر کے 856 مراکز پر منعقد ہونے جا رہے ہیں جس کے لئے جموںوکشمیر یوٹی میں 2,62,863اُمیدوار شرکت کریں گے جس میں سب سے زیادہ 54,296اُمیدوار جموں ضلع کے شامل ہوں گے۔اِسی طرح کانسٹیبل (ٹیلی کمیونی کیشن) کے 1,67,609 اُمیدواروں کے اِمتحانات 8دسمبر کو اور 1,28,663 کانسٹیبل (فوٹوگرافر) اُمیدواروں کے اِمتحانات اس سال 22 دسمبر کو ہوں گے۔چیئرپرسن نے بورڈ کی طرف سے بھیجے گئے مواد اور ان کی طرف سے کئے گئے دیگر اِنتظامات کے بارے میں بھی جانکاری دِی۔ یہ بات سامنے آئی کہ پہلی بار ہر سینٹر میں مرد اور خواتین گزیٹیڈ افسران کو بطور ”فریکنگ سپروائزر“ تعینات کیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ اِمتحانات کی ویڈیوگرافی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ معاملے کی تکمیل میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img