منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
13.9 C
Srinagar

دُوراُفتادہ علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو دورکرنے کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی اَپنائی جائے۔ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو

جموں/چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج محکمہ صحت و طبی تعلیم کی ایک میٹنگ منعقدکی جس میں اُن بلاکوں کی نشاندہی کرنا مطلوب تھی جہاں ڈاکٹروں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ تاکہ اس مسئلے کو حل کرنے کے طریقوں پر غور وخوض کیا جاسکے۔میٹنگ میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم محکمہ کے علاوہ ایم ڈی صحت و طبی تعلیم ،میڈیکل کالجوں کے پرنسپل ،ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر و جموں، ڈائریکٹر آیوش اور محکمہ کے دیگر متعلقہ اَفسران نے بھی شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے سب سے پہلے درجہ بندی کی ہر سطح پر عملے کی دستیابی اور اس کی طاقت کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد اُنہوں نے مضافاتی اضلاع کے بلاکوں کی جانچ پڑتال کی جنہیں وہاں ڈاکٹروں کی دستیابی کے لحاظ سے شدید کمی کا سامنا ہے۔اُنہوں نے اِس معاملے پر مزید غور و خوض کرتے ہوئے کہا کہ اِس خلا کو پُر کرنے کے لئے متعدد اَقدامات اُٹھائے جانے چاہئیں۔ اُنہوں نے نوجوان پیشہ ور اَفراد کو جموںوکشمیر یوٹی کے دُور دراز او ردُور اُفتاد ہ علاقوں میں خدمات اَنجام دینے کی ترغیب دینے کے لئے روڈ میپ تیار کرنے کا مشورہ دیا۔اَتل ڈولونے مزید کہا کہ ایسے طبی پیشہ ور اَفراد کو نان پریکٹسنگ الاو¿نس (این پی اے) جیسی کچھ مراعات دینے کے لئے ایسے دنوں کی بنیاد پر اہتمام کیا جائے جب وہ ایسے دُور دراز علاقوں میں اَپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوتے ہیں۔اُنہوںنے ان علاقوں میں خدمات انجام دینے کے لئے اضافی حوصلہ اَفزا قوتوں کے طور پر انہیں دیگر سہولیات اور فوائد فراہم کرنے کا بھی سپورٹ کیا۔ اُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ وہ ان طبی سہولیات میں ٹیلی میڈیسن کیوسک کے قیام پر توجہ دیں تاکہ لوگ متعلقہ ضلعی ہسپتالوں یا قریبی میڈیکل کالجوں سے صحت سے متعلق ضروری مشورے حاصل کرسکیں۔
اَتل ڈولو نے محکمہ کو ڈِسٹرکٹ ریذیڈنسی پروگرام (ڈِی آر پی) کو معقول بنانے کی کی تاکید کی تاکہ ہر ضلع میں مطلوبہ تعداد میں ڈاکٹر دستیاب ہوں۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے جموں و کشمیر کے دُور دراز بلاکوں کے سب ڈِسٹرکٹ ہسپتالوں میں اِس طرح کے رہائشی پروگرام شروع کرنے کی وکالت کی۔
اِس موقعہ پرسیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے صحت کی زیادہ تر سہولیات میں کنسلٹنٹوں اور میڈیکل اَفسروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ کے بعض اَقدامات کو اُجاگر کیا۔
اُنہوں نے جموں و کشمیر کے دُور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے محکمہ کے مختلف اَقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس وقت جموںوکشمیر یوٹی میں صحت کی مختلف سہولیات میں مجموعی طور پر 71 فیصد ڈاکٹر دستیاب ہیں اور منظور شدہ استعداد کے مطابق کنسلٹنٹوں، میڈیکل اَفسران اور ڈینٹل سرجنوں کی اچھی تعداد موجود ہے۔
میٹنگ یہ بھی جانکاری دی گئی کہ محکمہ چیف سیکرٹری کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل در آمد کرنے جارہا ہے تاکہ آنے والے وقت میں جموںوکشمیر یوٹی کے دُور اُفتادہ اوردور دراز بلاکوں میں طبی سہولیت و خدمات آسانی سے فراہم کی جاسکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img