سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری گردھاری لال ڈوگرا جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا: ‘انہیں ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے ہمارے معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود کے لیے بے پناہ تعاون کیا’۔
گردھاری لال جموں اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاست دان تھے جن کا تعلق نیشنل کانفرنس اور بعد میں انڈین نیشنل کانگریس سے تھا۔
وہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن تھے اور انہوں نے 26 سال تک ریاست کے وزیر خزانہ کے طور خدمات انجام دیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں شری گردھاری لال ڈوگرا جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘ انہیں ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے ہمارے معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود کے لیے بے پناہ تعاون کیا’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ان کی زندگی اور نظریات آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی’۔