جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

کھڑگے نے یوم دستورہند پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی: کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے یوم دستور ہند پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں سماجی، اقتصادی اور سیاسی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

کانگریس کے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا، ’’آج آئین ہند کو اختیار کرنے کا 75 واں سال شروع ہو گیا ہے۔ میں اس تاریخی موقع پر تمام ہندوستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی محنت اور بردباری کے ساتھ تیار کیا جانے والا دستور ہند ہمارے ملک کی لائف لائن ہے۔ یہ ہمیں سماجی، معاشی اور سیاسی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ ہندوستان کو خودمختار، سوشلسٹ، سکیولر، عوامی جمہوریہ بناتا ہے۔ انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے صرف خیالات یا نظریات نہیں ہیں، یہ ہمارے 140 کروڑ ہندوستانیوں کے لیے زندگی کے اصول ہیں۔

انہوں نے کہا، "آج ہم آئین ساز اسمبلی اور اس کے ممتاز ارکان کی زبردست شراکت کو یاد کرتے ہیں۔ ہم ان کی دور اندیشی اور حکمت کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔ "آئین کو اپنانے کے 75 ویں سال میں، ہندوستان کے بنیادی فلسفے کے تحفظ کی جدوجہد کو قومی تحریک آزادی کے دور کی طرح پھر سے زندہ اور اجاگر کیا جانا چاہیے۔”

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img