نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، جو آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کے لیے لاؤس میں ہیں، نے جاپان اور فلپائن کے وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات میں دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ وینٹیانےلاؤس میں جاپان کے وزیر دفاع جنرل نکیتانی کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی۔‘‘ مجھے یقین ہے کہ ہماری شراکت داری ایک آزاد، کھلے اور قواعد پر مبنی ہند-بحرالکاہل خطے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے فلپائن کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے پوسٹ کیا، “فلپائن کے وزیر دفاع گلبرٹو ٹیوڈورو سے اچھی ملاقات ہوئی۔ فلپائن ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند- بحرالکاہل ویژن میں ایک اہم پارٹنر ہے۔ ہندوستان فلپائن کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔
یواین آئی