منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

عمر عبداللہ کی صدارت میں جموں میں پہلی کابینہ میٹنگ منعقد

جموں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز جموں میں واقع اپنی رہائش گاہ پر اپنی حکومت کی دوسری کابینہ میٹنگ کی صدارت کی جبکہ یہ جموں میں پہلی کابینہ میٹنگ ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں تمام کابینی وزرا نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران ترقی کو فروغ دینے اور گورننس کے کلیدی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اہم پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران عوامی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں انتظامی نظام کو بہتر بنانے اور عوام کے لیے بہتر خدمات کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس میٹنگ کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img