بدھ, نومبر ۲۶, ۲۰۲۵
0.8 C
Srinagar

راجوری میں سڑک حادثہ، خاتون جاں بحق، چھ زخمی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے درہال ملکان علاقے میں منگل کے روز ایک المناک سڑک حادثے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹاٹا میجک گاڑی درہال سڑک پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس دوران نذیرہ بیگم زوجہ منیرمحمد نامی خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ چھ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img