اہم خبرتازہ ترینکشمیر Less than 1 min.Read کشمیر: خشک موسم کے بیچ سردیوں کا زور جاری، پہلگام سرد ترین مقام By ایشین میل نومبر 21, 2024 FacebookTwitterWhatsAppپرنٹ کریںTelegramCopy URL سری نگر: خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے وادی کشمیر کو شدید سردی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرترین مقام دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 23 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 نومبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں کہیں ہلکی بارشیں جبکہ ہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 25 نومبر سے 30 نومبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کا امکان ہے۔ Share this:FacebookTwitterWhatsAppTelegramPrint Popular Categories تازہ ترینکشمیرانڈیااہم خبرجموں۔بین الاقوامیاداریہ گزشتہ مضمونجنگ کو روکے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو گا: حماساگلا مضمونبی جے پی کا جموں میں سرکار کے خلاف احتجاج
سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرترین مقام دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 23 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 نومبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں کہیں ہلکی بارشیں جبکہ ہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 25 نومبر سے 30 نومبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کا امکان ہے۔