ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
13 C
Srinagar

منوج سنہا کی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو ایشین چمئینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو ایشین چمئینز ٹرافی جیتنےپر مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو اس ٹیم پر فخر ہے۔بتادیں کہ ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم نے بہار کے راجگیر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشین چمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے میں چین کو 0-1 سے شکست دے کر یہ خطاب اپنے نام کر دیا۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اس کامیابی پر خواتین ہاکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا: ‘شاندار کامیابی: میں ملک کی خواتین ہاکی ٹیم کو ایشین چمپینئز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: آپ کے غیر متزلزل جذبے، لگن اور ٹیم ورک نے قوم کا نام روشن کیا ہے اور پورے ملک کو آپ پر فخر ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img