بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.5 C
Srinagar

جاوید احمد رانا نے راجوری کے دُور دراز علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا

مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

راجوری/وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے آج یہاں الال، درہالی مڑھ اور ڈاک بنگلہ کوترنگا میں عوامی دربار منعقد کئے۔اُنہوں شاہدراہ شریف زیارت گاہ پر حاضری دی اور عقیدت مندوں سے اِستفساری گفتگو کی اور اُہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔وزیر موصوف نے گاو¿ں الال میں عوامی بات چیت کے دوران محکمہ آبپاشی کو ہدایت دی کہ وہ الال سے ملحقہ گاو¿ں کے لئے لفٹ اِری گیشن سکیم کی فزیبلٹی کا جائزہ لیں۔ اُنہوں نے مزید اعلان کیا کہ امرت سکیم کے تحت تھانہ منڈی شہر کے لئے واٹر سپلائی سکیم کی منظوری دی گئی ہے جو خطے میں پانی کی دستیابی کو بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔اُنہوں نے درہالی مڑھ میںمحکمہ جنگلات کو ہدایت دی کہ وہ زیارت گاہ سائیں قادر بخش میں ایکو۔ پارک کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کریں۔ اِس اَقدام کا مقصد پلگرمیج ٹوراِزم کو فروغ دیتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔کوترنگا ڈاک بنگلہ میں ایک عظیم الشان عوامی اِجتماع میں وزیر موصوف کا والہانہ اِستقبال کیا گیا جس میں ایم ایل اے بدھل جاوید اِقبال چودھری، ڈِی ڈِی سی ممبر شازیہ چودھری اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔جاوید احمد رانا نے والہانہ اور شاندار اِستقبال پر اِظہار تشکر کرتے ہوئے لوگوں کو یقین دِلایا کہ اُن کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر اَزالہ کیا جائے گا۔اُنہوں نے بے روزگاری کے خاتمے، ترقیاتی مسائل کے حل اور یومیہ اُجرت پر کام کرنے والوں کو ریگولرائز کرنے کے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے جموں و کشمیر میں فارسٹ رائٹس ایکٹ کی مو¿ثر عمل آوری کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی اور عوام کو یقین دِلایا کہ کسی قسم کی ہراسانی برداشت نہیں کی جائے گی اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری کو ترجیح دی جائے گی۔ جاوید احمد رانا نے محکمہ آبپاشی کی جانب سے آبپاشی سکیم کے لئے نظر ثانی شدہ ڈِی پی آر کی تیاری،جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت جاری سکیموں کی تکمیل میں تیزی لانا اور جل شکتی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے چھوڑے گئے علاقوں کی کوریج کو یقینی بنانا سمیت متعدد ہدایات جاری کیں۔رُکن قانون ساز اسمبلی بدھل جاوید اِقبال چودھری نے عوام کو یقین دِلایا اور وزیر موصوف سے کہاکہ وہ زمین کے معاوضے اور یومیہ اُجرت پر کام کرنے والوں کو مستقل کرنے سمیت اہم مسائل کو حل کریں۔عوامی دربار میں مقامی لوگوں نے بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی جنہوں نے حکومت کے ترقیاتی اَقدامات پر اِظہار تشکر کیا اور اپنے مسائل کا اِظہار کیا۔ وزیر جاوید احمد رانا نے تمام افسروں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور پیر پنجال ریژن میں مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img