جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
اونتی پورہ/وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ مسعود نے آل اِنڈیا اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ا ے آئی آئی ایم ایس) اونتی پورہ میں جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لئے آج تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا اور جاری کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔وزیر نے محکمہ صحت اور عمل آوری ایجنسی کے سینئر اَفسروں کے ہمراہ پروجیکٹ سائٹ کے مختلف بلاکوںکا تفصیلی دورہ کیا اور جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔سکینہ مسعود نے سائٹ پر خطاب کرتے ہوئے وادی ¿کشمیر کے لئے ایمز اونتی پورہ کی سٹریٹجک اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ،” یہ سہولیت ایک بار فعال ہونے کے بعد اِس خطے اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کو جدید طبی خدمات فراہم کرے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایمز اونتی پورہ اس خطے میں ہیلتھ کیئر کی بہترین کارکردگی کا مینار ثابت ہوگا۔“اُنہوں نے کہا کہ ایمز اونتی پورہ کا قیام خطے کی ہیلتھ کیئر کی ترقی میں ایک سنگ میل ہے۔ اِس پروجیکٹ سے نہ صرف یہاں عالمی معیار کی طبی خدمات تک رسائی میں بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، تحقیق اور طبی تعلیم میں اضافہ ہوگا اور جموں و کشمیر کے مجموعی ہیلتھ کیئرکے ماحولیاتی نظام کو بلند کرے گا۔اُنہوں نے تعمیراتی مرحلے میں کوالٹی ایشورنس کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے عمل آوری ایجنسی کے افسران پر زور دیا۔وزیر موصوف نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ کام کے معیار اور منصوبے کی تکمیل دونوں میں اعلیٰ معیار برقرار رکھیں۔