منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
13.9 C
Srinagar

کے پی ڈِی سی ایل نے ایک میگاواٹ سولر اَنرجی کی صلاحیت حاصل کر لی

پی ایم سوریہ گھر کے تحت صارفین کو دی جانے والی مرکزی سبسڈی میں ایک کروڑ روپے تقسیم کئے گئے

سری نگر/پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے صوبہ کشمیر میں قابلِ تجدید توانائی کو اَپنانے کے لئے ایک اہم سنگ میل میں فلیگ شپ” پی ایم سوریہ گھر۔ مفت بجلی یوجنا “کے تحت ایک میگاواٹ روف ٹاپ سولر اَنرجی کی صلاحیت کامیابی سے حاصل کی ہے۔یہ کامیابی 110 گھریلو اِستفادہ کنندگان کو مرکزی سبسڈی میں ایک کروڑ روپے کی تقسیم سے سولر اَنرجی کو سستی اور صارفین کے لئے قابل رَسائی بنانے میں ایک بڑا فروغ ہے ۔کے پی ڈِی سی ایل کے ایک ترجمان نے صارفین کو سولر اَنرجی کی طرف راغب کرنے اور بجلی کے روایتی ذرائع پر انحصار کم کرنے کے لئے ان سبسڈیزکی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ کے پی ڈِی سی ایل کو یو ٹی سبسڈی میں ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے 3 کلو واٹ کی صلاحیت تک کے سولر پلانٹوں کے لئے فی اہل فائدہ مستفید کو 9,000 روپے کی اِضافی سبسڈی کی تقسیم ممکن ہوگی ۔اُنہوں نے کہا،”جن مستفیدین کو پہلے ہی 3 کلو واٹ تک کے پلانٹوں کے لئے 85,800 روپے تک کی مرکزی سبسڈی مل چکی ہے اُنہیںجلد ہی یوٹی سبسڈی براہ راست ان کے کھاتوں میں مل جائے گی۔ جس سے نیشنل پی ایم سوریہ گھر پورٹل کے تحت بغیر کسی رُکاوٹ کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔“اُنہوں نے کہا کہ کے پی ڈِی سی ایل کی تکنیکی ٹیموں کے ذریعے ان کے سولر پلانٹس کو شروع کرنے کے ایک ہفتے کے اندر سبسڈی براہ راست مستفید ہونے والوں کے کھاتوں میں جمع کر دی گئیں۔
وزراتِ نئی اور قابلِ تجدید توانائی (ایم این اینڈ آر اِی) نے 93 اِضافی مستفید کنندگان کے لئے سبسڈی بھی دی ہے جن کی تقسیم جلد ہی ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈِی بی ٹی) کے ذریعہ متوقع ہے۔ یہ بروقت کوششیں قابل تجدید توانائی کو اَپنانے میں تیزی لانے اور صارفین تک زیادہ سے زیادہ فوائد کو مو¿ثر طریقے سے پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے کے پی ڈِی سی ایل کی لگن کو اُجاگر کرتی ہیں۔کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِس سکیم نے صارفین کی وسیع دلچسپی پیدا کی ہے جس میں 249 روف ٹاپس پہلے ہی شمسی تنصیبات سے لیس ہیں جس کی مجموعی صلاحیت ایک میگاواٹ ہے ۔ اوسطاً گھرانوں نے بڑے سسٹمز بالعموم تقریباً 4 کلو واٹ، سولر اَنرجی کے مالی اور ماحولیاتی فوائد کو زیادہ سے زیادہ کا اِنتخاب کیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا،” 1407 صارفین نے پینل میں شامل وینڈروں کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دے دی ہے اورپروکیورمنٹ اور اِنسٹالیشن کے مراحل سے گزر رہے ہیںجو اِس سکیم کی بڑھتی ہوئی قبولیت اور اَپنانے کو اُجاگر کرتے ہیں۔“کے پی ڈِی سی ایل 93 مستفیدین کے لئے 79 لاکھ روپے کی مرکزی سبسڈی کے اگلے مرحلے کے اِجرا¿ کی تیاری کر رہا ہے جن کے دعوﺅں پر پہلے ہی کارروائی کی جا چکی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا ،” اس وقت زائد اَز 1,200 تنصیبات پر کام جاری ہے۔کے پی ڈی سی ایل اگلے دو ماہ میں 3.5 میگاواٹ کی تنصیب کی صلاحیت کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔“

Popular Categories

spot_imgspot_img