منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
13.9 C
Srinagar

ایکواڈور نے جنگل کی آگ اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا

کوئٹو:  ایکواڈور نے جنوبی امریکی ملک میں جنگلات میں لگی آگ، پانی کی قلت اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے 60 دن کی قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔وزیر توانائی انیس منزانو نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

مسٹر منزانو نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں سترہ فعال آگ اور پانچ کنٹرول شدہ آگ کی اطلاع ملی ہے، جن میں جنوبی صوبے ازوائے اور لوجا سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیشنل رسک مینجمنٹ سیکرٹریٹ "دونوں صوبوں میں فائر فائٹرز کے کام میں مدد کے لیے وسائل کے تال میل کی رہنمائی کر رہا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ شدید خشک سالی نے ایکواڈور کو توانائی کے ایک بڑے بحران میں ڈال دیا ہے، جس کی وجہ سے حکومت ستمبر سے بجلی کی بڑے پیمانے پر کٹوتیوں کا اعلان کرنے پر مجبور ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img