منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

رفتار کا قہر جاری : اننت ناگ میں ٹپر کی زد میں آکر 45سالہ شہری جاں بحق

نیوزڈیسک

اننت ناگ : وادی کشمیر میں رفتار کا قہر جاری ہے ،منگل کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اوموہ ویری ناگ میں 45سالہ شہری ٹپر گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ۔پولیس حکام کے مطابق بتایا کہ آج صبح(منگلوار) اوموہ ویری ناگ کے قریب ایک شخص کو ٹپر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ جائے حادثہ سے گاڑی کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔

متوفی کی شناخت محمد شفیع خان ولد محمد یعقوب خان ساکنہ اوموہ ویریناگ کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img