جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

جموں وکشمیر: شوپیاں میں ملی ٹنٹوں کے زیر زمین ٹھکانے کا پردہ فاش

سری نگر: سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ملی ٹنٹوں کی ایک زیر زمین کمیں گاہ کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے شیکرو کیلر کے جنگلات میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ‘دی ریزسٹنس فرنٹ’ کی ایک زیر زمین کمیں گاہ کا پردہ فاش کیا۔


ایک پولیس افسر نے کہا: ‘تلاشی آپریشن کے دوران اس جگہ سے اسلحہ و گولہ بارود اور کچھ چیزیں جیسے کمبل، کھانے پینے کی چیزیں اور ٹرنک بر آمد کئے گئے’۔
انہوں نے کہا کہ اس کمیں گاہ کو استعمال کرنے والے ملی ٹنٹوں کی تلاش کے لئے علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘اس خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کرنا پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی جانب سے خطے میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو ناکام بنانے اور ختم کرنے کے لئے جاری کوششوں کا حصہ ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img