بارہ مولہ:بچوں کو مزدوری سے بچانے کیلئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے ضلع چائلڈ یونٹ بارہ مولہ نے کم سے کم پانچ بچوں کو بچا لیا ۔
اطلاعات کے مطابق ضلع انتظامیہ بارہ مولہ نے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی ، ضلع چائلڈ پروٹکشن یونٹ ، لیبر ڈپارمنٹ ، چائلڈ ہیلپ لائن اور جووینائل پولیس یونٹ کے ساتھ مل کر ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کے خلاف مہم شروع کی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ بارہ مولہ ، پٹن اور پلہالن میں ایک خصوصی مہم کے دوران کم از کم پانچ بچوں کو بچایا گیا۔
حکام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو کسی بھی قسم کی مزدوری بشمول گھریلو کام پر لگانا قوانین کے تحت قابل سزا جرم ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چائلڈ ویلفیئر کی رکن نازیہ نبی نے اس موقع پر کہاکہ بچوں کو مزدوری میں شامل کرنا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ انہیں تعلیم اور بہتر مستقبل کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا بھی قابل سزا جرم ہے۔
حکام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون فراہم کرئے۔
یو این آئی