انہوں نے کہا کہ گروجی کی ہمدردی، اتحاد اور بے لوث خدمت کی تعلیمات تمام برادریوں کے لوگوں کو متاثر کرتی رہیں گی۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک پیغام میں کہا: ‘ہمیں باہمی ہم آہنگی، احترام اور شمولیت پر مبنی معاشرے کی تعمیر جاری رکھنی چاہیے’۔
انہوں نے دعا کی کہ گرو نانک دیو جی کی تعلیمات دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے اقدامات کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتی رہیں۔
بتادیں کہ گرو نانک دیو جی جنہیں بابا نانک کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے،سکھ مذہب کے پہلے گرو اور بانی ہیں۔