بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.5 C
Srinagar

راج باغ میں آتشزدگی، اسکولی عمارت کو نقصان، بچے اور عملہ صحیح سلامت

سری نگر:سری نگر کے راج باغ علاقے میں جمعرات کو آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک سکولی عمارت کو نقصان پہنچا تاہم بچوں اور عملے کو بہ صحیح سلامت بچا لیا گیا۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ راج باغ میں جمعرات کو مسلم پبلک اسکول عمارت کی چھت سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کارروائیوں میں جٹ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور دیگر عملے کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس کی گاڑیاں اور عملہ ابھی جائے واردات پر ہی موجود ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img