کیف: یوکرین اور ناروے نے دفاعی تعاون کے شعبے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
یوکرین کے وزیر دفاع رستم عمروف نے اس حوالے سے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ یوکرینی ماہرین کو تربیت دینے کے لیے پہلے ہی کیف اور اوسلو میں ورکنگ گروپس بنائے جا چکے ہیں۔
مسٹر عمروف نے بدھ کو سوشل میڈیا پر کہا، "ہم یوکرین اور ناروے کے درمیان تعاون کو بڑھا رہے ہیں۔ وزارت دفاع کی ڈیفنس پروکیورمنٹ ایجنسی اور نارویجن ڈیفنس میٹریل ایجنسی (این ڈی ایم اے) کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ "یہ معاہدہ اسلحے کی مارکیٹ کے تناظر میں معلومات کا تبادلہ کرنے، مشترکہ تحقیق کرنے اور جدید فوجی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں یوکرینی ماہرین کو ٹریننگ دینے میں مدد کے لیے کیف اور اوسلو میں ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں۔
یواین آئی