اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

کولگام/ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اَطہر عامر خان نے 15 نومبر 2024 ءکو دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان کے کامیاب آغاز کے لئے تیاریوں اور ایکشن پلان کا جائزہ لینے کے لئے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے پروگرام کے مقاصدکو حاصل کرنے کے لئے محتاط منصوبہ بندی اور کوآرڈی نیشن کی اہمیت پر زور دیا اور افسروں کو ہدایت دی کہ وہ عظیم الشاں آغاز کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ دھرتی آباجنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان کا مقصد قبائلی علاقوں میں معیارِ زندگی کو بہتر بنانا او رسماجی و اِقتصادی معیار کو بلند کرنا ہے۔یہ پروگرام تعلیم، صحت نگہداشت، ذریعہ معاش اور بنیادی ڈھانچے سمیت اہم شعبوں پر توجہ دے گا جس سے ان کمیونٹیوں میں ایک جامع ترقیاتی ماحول کو فروغ ملے گا۔میٹنگ میں اے ڈِی ڈِی سی بشیر احمد وانی ، اے ڈِی سی وقار احمد گیری ، جے ڈِی پی زاہد سجاد ، اے سی ڈِی ، اے سی پی ، ایس ڈی ایم نور آباد ، سی اِی او ، سی ایم او او ردیگر اَفسران نے شرکت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img