اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
3.2 C
Srinagar

ستیش شرما نے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کا جائزہ لینے کیلئے برین نشاط کا دورہ کیا
سری نگر/وزیر برائے اَمور نوجوان وکھیل کود وزیر ستیش شرما نے ایم ایل اے خانیار علی محمد ساگر کے ہمراہ آج ززنار گراو¿نڈ برین نشاط کا دورہ کیا اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے علاقے میں زیرِاِلتوا ¿مختلف بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کا جائزہ لیا۔اُنہیں کھیل میدان کو لیول کرنے ، پویلین کی تعمیر، واش روموں اور باڑ لگانے سمیت بعض مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا گیا۔اِس موقعہ پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے تعاون سے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بحال اور اَپ گریڈ کیا جائے گا۔ستیش شرما نے کہا کہ موجودہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کے لئے مختلف کھیلوں میں مہارت حاصل کرنے کے لئے ایک آرام دہ اور سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ کھیلوں میں نوجوانوں کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کی طرف راغب ہونے سے بچانے کی صلاحیت اور گنجائش موجود ہے۔ تاکہ اُن کی توانائیوں کو صحیح سمت میں اِستعمال کیا جاسکے۔وزیر موصوف نے کہا ،” ہم کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے اورریاست میں کم معروف کھیلوں کے شعبوں کی ترقی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔“اُنہوں نے کہا کہ حکومت نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے پر توجہ دے رہی ہے کیوں کہ کھیلوں سے صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے علاوہ مثبت سماجی تبدیلی کو فروغ دینے کا امکان ہے۔ستیش شرما نے اس بات پر زور دیا کہ کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کا مقصد مختلف ٹورنامنٹوںمیں جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے کے لئے بہترین کھلاڑیوں کو شامل کرنا ہے اور اِس سلسلے میں حکومت کی ہر ممکن سرکاری مدد کا یقین دِلایا۔اُنہوں نے محکمہ اَمورِ نوجوان و کھیل کود کو گراﺅنڈ میں پچ رولر فراہم کرنے کی موقعے پر ہی ہدایت دی جو سوموار سے گراﺅنڈ میں دستیاب ہوگا۔وزیر موصوف نے کئی وفود سے بھی ملاقات کی جنہوں نے انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولیات، خوراک کی فراہمی، جھیلوں کی صفائی، کھیلوں کی معافی کی اپ گریڈیشن، ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔اُنہوںنے اَپنے عزم اور فوری ازالے کی یقین دہانی کرتے ہوئے اشبرنشاط سے حضرت بل براستہ فورشور روڈ بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ایم ایل اے خانیارعلی ساگر نے اظہار تشکر کرتے ہوئے موقعے پر بات کرنے اور مسائل کے ازالے پر وزیر موصوف کی ستائش کی ۔اُنہوں نے ستیش شرما کو اَپنی کابینہ میں شامل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بھی شکر یہ اَدا کیا ۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ستیش شرما کو جو محکمہ سونپا گیا ہے اس میں مستقبل قریب میں زبردست ترقی دیکھنے کو ملے گی۔وزیر کے ہمراہ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے، سیکرٹری سپورٹس کونسل، سی ای او جے کے ای ڈی اے اور ٹرانسپورٹ، ایل سی ایم اے، وائی ایس اینڈ اے کے سینئر افسران بھی تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img