جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

منشیات کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے لوگوں کا تعاون انتہائی ضروری: ایس ایس پی کپوارہ

کپوارہ: ایس ایس پی کپوارہ غلام جیلانی کا کہنا ہے کہ منشیات کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے لوگوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے ہفتے کو شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کو بتایا: ’پولیس کی یہ کوشش رہتی ہے کہ نوجوانوں کو سپورٹس میں موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ہمیں فخر ہے کہ نوجوان سپورٹس ایونٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں‘۔
مسٹر جیلانی نے کہا کہ ضلع کپوارہ جو ایک سرحدی ضلع ہے میں بھی سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے منشیات کی وبا کے خلاف ایک جنگ چھیڑی ہے جس کے لئے لوگوں کے تعاون کی بھی بہت ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی لت میں پڑے نوجوانوں کو صرف بند نہیں رکھنا ہے بلکہ ان کی کونسلنگ سے یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img