سری نگر: نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری کا کہنا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال کرنے کی خاطر نیشنل کانفرنس کی جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کو دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کی خاطر کارگر اقدامات اٹھانے چاہئے۔
ان باتوں کا اظہار نائب وزیر اعلیٰ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے عوام سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔
سریندر کمار چودھری کا کہنا ہے کہ ہم ان قوتوں کے خلاف لڑتے رہیں گے جنہوں نے جموں وکشمیر کو مرکزی زیر انتظام علاقے میں تبدیل کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے عوام نے نیشنل کانفرنس کو مضبوط منڈیٹ دیا ہے اور ہم لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے وعدے پر کاربند ہے۔
حالیہ ملی ٹینٹ حملوں کے بارے میں نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیاں اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہے۔
ان کے مطابق جموں وکشمیر میں سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
نائب وزیرا علیٰ نے کہاکہ گزشتہ سات برسوں سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرناپڑا تاہم اب عوامی حکومت معروض وجود میں آئی ہے۔