جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

پاکستان: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے میں 22افراد جاں بحق، 40 سے زائدزخمی

اسلام آباد،:ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کے روز ہوئے ایک دھماکے میں کم از کم 22افراد جاں بحق، 40 سے زائدزخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے۔ریلوے حکام نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل، ایدھی ریسکیو سروس کے سربراہ ذیشان نے کہا کہ دھماکہ "ریلوے اسٹیشن کے اندر ایک پلیٹ فارم پر ہوا”۔پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کے 22 جاں بحق افراد اسپتال لائے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ نے بتایا کہ بظاہر لگ رہا ہے دھماکا خودکش تھا، دھماکے کے وقت پلیٹ فارم پر 100 سے زائد افراد موجود تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے پر شدید الفاظ میں اظہار مذمت کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔وزیراعظم نے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بلوچستان حکومت سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img