منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
9.8 C
Srinagar

ای ڈی نے گجرات کے ٹھگ کے خلاف سری نگر میں مقدمہ دائر کیا

سری نگر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سری نگر نے گجرات سے تعلق رکھنے والے اس ٹھگ کے خلاف استغاثہ کی شکایت دائر کرائی ہے جس کو سال رواں کے ماہ مارچ میں وزیر اعظم کے دفتر میں ایک سینئر افسر کا روپ دھارنے کے الزام گرفتار کیا گیا تھا۔
ای ڈی سری نگر نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا: ’ای ڈی سری نگر نے گجرات سے تعلق رکھنے والے کرن پٹیل ولد جگدیش بھائی پٹیل کے خلاف خصوصی عدالت (پی ایم ایل اے) سری نگر کے سامنے استغاثہ کی شکایت درج کرائی ہے‘۔انہوں نے کہا: ’یہ شکایت پی ایم ایل اے 2002 کے دفعات کے تحت دائر کی گئی ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ معزز عدالت نے اس شکایت کا نوٹس لیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کرن پٹیل کو ماہ رواں کے مارچ میں سری نگر کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے مبینہ طور پر پی ایم او میں "ایڈیشنل سکریٹری” ظاہر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img