بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

این سی ممبران نے جماعت اسلامی کو غدار قرار دیا جو ناقابل برداشت ہے :وحید الرحمن پرہ

سری نگر: پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمن پرہ کا کہنا ہے کہ ایوان میں نیشنل کانفرنس کے دو ممبران نے جماعت اسلامی کو غدار قرار دیا ۔انہوں نے کہاکہ این سی ممبران نے مرحوم مفتی محمد سعید کے خلاف بھی نازیبہ الفاظ استعمال کئے ۔

نیشنل کانفرنس کے نذیر گریزی نے واضح کیا کہ انہوں نے جماعت اسلامی کو غدار قرار نہیں دیا اور پی ڈی پی لیڈر کا الزام حقیقت سے بعید ہے۔اطلاعات کے مطابق اسمبلی میں جمعے کی شام پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمن پرہ نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس کے دو لیڈران نے ایوان کا تقدس پامال کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نذیر گریزی نے جماعت اسلامی کو غدار اور دوسرے لیڈر نے مرحوم مفتی محمد سعید کے خلاف نازیبہ الفاظ استعمال کئے۔وحید الرحمن پرہ نے کہاکہ آج دس سال کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہوئی اور اس تاریخی موقع پر ایسے بیانات دینا توہین کے مترادف ہے۔

ان کے مطابق نیشنل کانفرنس نے خصوصی اختیارات کی بحالی کی خاطر جو قرار داد لائی پی ڈی پی نے اس کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر غداروں کی بات کی جائے تب پہلا ٹیگ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کو جاتا ہے۔دریں اثنا وحید پرہ کے ریمارکس پر نذیر گریزی نے واضح کیا کہ انہوں نے جماعت اسلامی کو غدار نہیں کہا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img