جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
14.8 C
Srinagar

بی جے پی مہیلا مورچہ کا خصوصی درجے کی قرار داد کے خلاف احتجاج

جموں: بی جے پی مہیلا مورچہ نے جمعہ کے روز یہاں جموں وکشمیر اسمبلی میں منظور ہونے والی خصوصی درجے کی قرار داد کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتاجی خواتین نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ ’مردہ باد مردہ باد این سی کانگریس مردہ باد‘، پانچ اگست زندہ باد‘ وغیرہ جیسے نعرے لگا رہی تھیں۔اس موقع پر ایک احتجاجی خاتون نے میڈیا کو بتایا: ’اگر پارلیمنٹ نے اس دفعہ کو منسوخ کیا ہے اور عدالت عظمیٰ نے اس پر مہر لگا دی ہے تو کیا جموں وکشمیر اسمبلی ان سے بالاتر ہے‘۔انہوں نے کہا: ’وزیر اعظم مودی جی نے بھی کہا کہ دفعہ370 دفن ہوئی ہے اور اب یہ دوبارہ زندہ نہیں ہوسکتی ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’دس برسوں کے بعد اسمبلی لگی ہے اس میں نوجوانوں کے روزگار اور ترقی پر بات ہونی چاہئے تھی‘۔
انہوں نے کہا: ’سپیکر کے حکم پر ہمارے اراکین کو اسمبلی سے باہر نکالا گیا ہمارے اراکین اور کارکن جموں و کشمیر کے پہرے دار ہیں‘۔احتجاجی خواتین نے اس قرار داد کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی نے خصوصی درجے کی بحالی کے متعلق قرار داد منظور کی ہے جس پر اسمبلی میں بھی ہنگامہ آرائی ہوئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img