جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

اسپیکر اپوزیشن کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں: سنیل کمار شرما

سری نگر: قائد حزب اختلاف سنیل کمار شرما کا الزام ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر اپوزیشن کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں آج تک جتنی بھی کارروائی ہوئی ہم اس کو غیر قانونی اور غیر آئینی سمجھتے ہیں۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔قبل ازایں اسمبلی میں جمعہ کی صبح ہنگامہ آرائی کے بعد بی جے پی کے اکثر اراکین کو باہر نکالا گیا جبکہ پارٹی کے باقی ممبروں نے واک آئوٹ کیا۔
اپوزیشن کے لیڈر نے میڈیا کو بتایا: ’آج کا دن جموں وکشمیر کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر رقم کیا جائے گا، یہ جموں وکشمیر کی جمہوریت کا سیاہ ترین دن ہوگا‘۔انہوں نے کہا: ’گذشتہ تین دنوں سے سپیکر جو ایوان کے کسٹوڈین ہوتے ہیں، ایک خاص پارٹی نیشنل کانفرنس کے سپیکر بن کر مارشل لا نافذ کرنا چاہتے ہیں اور اپوزیشن کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا: ’جو بھی کارروائی اسمبلی میں ہوئی ہم اس کو غیر قانونی اور غیر آئینی کارروائی مانتے ہیں‘۔
مسٹر شرما نے کہا کہ سپیکر نے پارٹی کی طرف سے پیش کئے جانے والے قرار داد کو ڈرافٹ کیا اور پھر اس کو غیر آئینی طور پر منظور کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس قرار داد کو واپس لیا جائے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ دفعہ370 اب ایک تاریخ بن گیا ہے اس پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا: ’اسمبلی پارلیمنٹ اور عدالت عظمیٰ سے بالاتر نہیں ہے اس میں لوگوں کے حقوق خاص طور پر ترقی کے پر بات ہونی چاہئے جبکہ اس میں جان بوجھ کر غیر قانونی کارروائیاں ہو رہی ہیں‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img