سری نگر: جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں جمعہ کی صبح اجلاس کے پانچویں اور آخری روز بھی پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس اور عوامی اتحاد پارٹی کے اراکین اور بی جے پی کے اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کے باعث ہائوس میں افراتفری کے مناظر دیکھے گئے۔اسمبلی میں جمعہ کی صبح جوں ہی آخری سیشن کی کارروائی شروع ہوئی تو بی جے پی کے اراکین نے خصوصی اختیارات کے متعلق منظور قرار داد کے خلاف ہنگامہ آرائی شروع کی۔
بی جے پی کے اراکین نے ’علاحدگی پسند ہائے ہائے‘ وغیرہ جیسے نعرے لگائے۔اس دوران سجاد لون نے اپنے قرار داد جس کو گذشتہ روز اسمبلی میں پیش کیا گیا، کی کاپی کی نمائش کی۔جب بی جے پی کے اراکین نے احتجاج جاری رکھا اور ایوان کے ویل میں ہنگامہ آرائی کرنے کی کوشش کی تو اسپیکر نے انہیں باہر نکالنے کا حکم دیا۔اس حکم پر مارشلز نے بی جے پی کے اکثر اراکین کو باہر نکال دیا جبکہ پارٹی کے باقی اراکین نے اسمبلی سے واک آئوٹ کیا۔
یو این آئی