سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور کےساگی پورہ علاقے میں ججمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان فائرنگ دوبارہ شروع ہوئی ہے۔
پولیس نے جمعرات کی رات دیر گئے بتایا کہ بارہمولہ کے پانی پورہ سوپور میں ملی ٹنٹوں کے چھپے رہنے کے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے رات کو اندھیرے کے پیش نظر آپریشن کو معطل کر دیا تاہم تمام راستوں کو مسدود کر دیا تاکہ پھنسے ہوئے ملی ٹنٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ دوبارہ شروع ہوا۔
یو این آئی