اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

ایوان کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی : سپیکر عبدالرحیم راتھر

سری نگر:جموں وکشمیر اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر نے بی جے پی ممبران کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ نے اس طرح کا رویہ جاری رکھا تو سخت اقدامات اٹھانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح جوں ہی اسمبلی کی کارروائی شروع ہوئی تو اس دوران بی جے پی کے ممبران نے ہنگامہ کیا ۔ سپیکر عبدالرحیم راتھر نے ممبران کو یقین دلایا کہ ان کی بات کو سنا جائے گا لیکن بھاجپا نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔
اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے کئی مرتبہ ممبران کو سمجھایا کہ وہ شور اور ہنگامہ نہ کرئے اگر آئندہ بھی بی جے پی ممبران نے ایسا رویہ جاری رکھا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسپیکر نے بی جے پی ممبران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آپ اسمبلی رولز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور اس کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img