جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

خصوصی درجہ کی بحالی پر قرار داد: وادی بھر میں جشن کا ماحول ، پٹاخے سر کئے گئے

سری نگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کی جانب سے اسمبلی میں دفعہ 370کی بحالی کو لے کر قرارداد پاس کرنے کی خبر پھیلتے ہی جموں وکشمیر میں لوگوں نے سڑکوں پر آکر خوشی کا اظہار کیا جبکہ پٹاخے بھی سر کئے گئے۔
سری نگر ، جموں ، خط پیر پنچال سمیت کئی علاقوں میں نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے سڑکوں پر آکر خوشی کا اظہار کیا۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ دفعہ 370کی بحالی کے حوالے سے اسمبلی میں قرارداد پاس کرنے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر میں پٹاخے سر کئے گئے۔
سری نگر سمیت وادی کے کئی علاقوں میں نیشنل کانفرنس کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور پٹاخے چھوڑے۔
اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ آج جموں وکشمیر کی تاریخ میں ایک ہم دن ہے کیونکہ اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے بل کو پاس کیا گیا جو اس بات کا غماز ہے کہ یہاں کے لوگوں نے مرکز کے یک طرفہ فیصلے کو قبول نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں سے پوچھے بغیر بی جے پی نے اس قانون کو منسوخ کیا اور آج اسمبلی میں اس قانون کی بحالی کو لے کر جو قرار داد پاس کی گئی وہ بی جے پی کے لئے چشم کشاں ہے۔
نامہ نگار نے بتایا کہ شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر کے کئی علاقوں میں نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے بانگڑا کیا اور پٹاخے سر کئے۔
جموں میں نیشنل کانفرنس کے دفتر پر بھی این سی کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img