سری نگر:) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بہار کی مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ’شاردا سنہا کا انتقال موسیقی کی دنیا کے لئے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے‘۔
بتادیں کہ بہار کی مشہور گلوکارہ شاردا سنہا کا 72 سال کی عمر میں منگل کی رات دہلی کے ایمس ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔
منوج سنہا نے ان کے انتقال پر اظہار غم کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’بہار کی مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا جی کا انتقال انتہائی افسوسناک اور موسیقی کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے‘۔
انہوں نے کہا: ’لوک گیتوں اور لوک ثقافت کے تحفظ میں ان کا تعاون ناقابل فراموش رہے گا‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ’میں غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اوم شانتی ‘۔
